اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ محمد محمدی گیلانی کے انتقلال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ آیت اللہ محمد محمدی گیلانی کی عدلیہ کے محکمے میں عظیم خدمات اور اسی طرح شورائے نگھبان، مجلس خبرگان رہبری اور تشخیص مصلحت نظام کونسل میں اہم ذمہ داریاں سب پر واضح و روشن ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے تعزیتی پیغام میں آيا ہے کہ اسلامی انقلاب کی تحریک کے ابتدائی زمانے سے مرحوم آیت اللہ محمد محمدی گیلانی کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے ساتھ ہمراہی اور وفاداری اور ہمیشہ امام خمینی (رح) کے ہم رکاب رہنا، اس عالم فاضل کی دیگر اہم خصوصیات میں سے ہے۔ آیت اللہ محمد محمدی گیلانی، اسلامی انقلاب کے مجاہدین اور بانی انقلاب اسلامی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آپ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلابی عدالت کے سربراہ، سپریم کورٹ کے جج، ایران کی پارلیمنٹ میں تھران کے عوام کے نمائندے، جید علماء کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے تین ادوار رکن اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔ آیت اللہ محمد محمدی گیلانی کا بدھ کی صبح تھران میں انتقال ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲